بیجنگ نوول کرونا وائرس انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے تشخیص کی درجہ بندی اور علاج کو فروغ دے رہا ہے۔تمام سطح پر طبی اداروں نے دو طرفہ ریفرل طریقہ کار قائم کیا ہے۔ پیچیدہ علامات اور شدید بیمار مریضوں کو ان کی حالت کے پیش نظر دوسرے اور تیسرے درجے کے طبی اداروں میں منتقل کیا جاتا ہے۔معمولی علامات ،صحت مند یا عام علاج کرانے والے مریضوں کو کمیونٹی صحت خدمت مراکز یا پہلی سطح کی دیگر طبی سہولیات میں منتقل کیا جاتا ہے۔دریں اثنا کمیونٹی صحت خدمت مراکز نے اپنے عملے کی تربیت اور ادویات کو محفوظ رکھنے کا انتظام بہتر بنایاہے۔ یہ تیسرے درجے کے اسپتال کے ماہرین کے ساتھ مو جود جگہ پر اور دور دراز مقامات پر مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی