بیلجیم کی نائب وزیراعظم پیٹرا ڈی سٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو موسم گرما سے قبل تسلیم کر سکتا ہے۔ڈی سٹر نے اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیبیان کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بیلجیئم بھی اس کی تائید کرتا ہے،ایک خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کو باضباطہ طور پر قبول کرنا وقت کا تقاضا ہے،فلسطینیوں کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنا چاہیئے۔بیلجیم کے وزیر خارجہ حدجہ لحبیب نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق ایک معاہدہ موجود ضرورہے البتہ اس میں پیش رفت کا فقدان ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی