i بین اقوامی

بم کی چھوٹی اطلاع، امریکی طیارے کی شکاگو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگتازترین

February 23, 2024

امریکی ریاست نیو جرسی سے پرواز کرنے والے ایک طیارے کے بیت الخلا میں ملنے والے خط نے افراتفری مچا دی ،عالمی میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کا یہ طیارہ نیوارک کے لبرٹی ہوائی اڈے سے لاس اینجلس جانے کے لیے اڑا جس میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی ،پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز کے 2گھنٹے بعد طیارے کے بیت الخلا میں ایک خط ملا جس پر تحریر تھا کہ طیارہ کچھ ہی دیر میں پھٹ جائے گا،واقعے پر طیارے نے شکاگو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس میں 202مسافر سوار تھے،فورسس نے کتوں کے ساتھ طیارے کی تلاشی لی مگر وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، جھوٹی اطلاع کے بعد طیارہ شکاگو سے لاس اینجلس کیلئے روانہ کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی