i بین اقوامی

بنگلہ دیش میں عوام کیلئے خوشخبری : عیدالاضحی پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلانتازترین

May 07, 2025

بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکائو نٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق "سائبر شروکھا آردیش 2025" کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی