i بین اقوامی

بولیویا، بارشوں سے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ،51 افراد ہلاکتازترین

March 12, 2024

بولیویا میں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 51 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے شہری دفاع کے نائب وزیر جوآن کارلوس کالویمونٹس نے گزشتہ روز بتایا کہ بولیویا میں نومبر سے اب تک کی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 51 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ جنوبی امریکی ملک میں بارشوں نے 43,571 خاندانوں کو متاثر کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی