i بین اقوامی

برازیل میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک، 9 لا پتہتازترین

December 28, 2024

برازیل میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 9 لاپتہ ہو گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برازیل کی بحریہ نے بتایا کہ شمال مشرقی برازیل میں پل گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہو گئے ۔فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت پل پر تین ٹرک، متعددموٹر سائیکلیں اور 2 کاریں موجود تھیں۔ان میں سے دو ٹرک سلفیورک ایسڈ لے کر جا رہے تھے۔فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حکام نے علاقے کی 19 میونسپل میں پینے کے پانی پر پابندی لگا دی ہے۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پل کی 2019 سے حالت خراب ہے اور اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی