i بین اقوامی

برطانیہ ، اڑان بھرنے کیلئے آگے بڑھتے طیارے آپس میں ٹکرا گئے،کچھ پروازیں متاثرتازترین

August 16, 2025

برطانیہ میں اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے پر دو طیاروں کے پروں کے آپس میں ٹکرانے سے کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔ حکام کے مطابق دو طیارے، ایک پیرس اور دوسرا جبرالٹر جانے والے، جمعہ کی صبح مانچسٹر میں زمین پر رہتے ہوئے "آپس میں ٹکرائے۔ ہوائی اڈے کے حکام نے رن وے کو مختصر طور پر بند کر دیا اور طیاروں کی جانچ کی گئی۔ ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ ایزی جیٹ اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ صبح کے وقت مانچسٹر ہوائی اڈے کے رن وے پر ٹیکسی کرتے وقت دو طیاروں کے ونگ ٹِپس آپس میں آ گئے۔ مسافروں کو طیاروں سے اتار کر لاونج میں بٹھایا گیا جنہیں ریفریشمنٹ واچر فراہم کیے گئے جب کہ پروازوں کو چلانے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔ ایئرلائن نے کہا کہ ہم صارفین سے ان کی پروازوں میں تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہیں ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی