i بین اقوامی

برطانیہ اور آئر لینڈ میں طوفان 'ایشا' نے تباہی مچادیتازترین

January 23, 2024

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان 'ایشا' نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2افرادہلاک ہوگئے،طوفان کے باعث 159کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائوں کے ساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے،دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کی وارننگ کے بعد درجنوں اسکول بند کردیے گئے ہیں،برطانیہ میںان دنوں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کو ستمبرکے بعد سے یہ نویں طوفان کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی