i بین اقوامی

برطانیہ اور امریکا کا حماس کو مالی مدد فراہم کرنے والوں پر پابندیاں عائد کر نے کا اعلانتازترین

January 23, 2024

برطانیہ اور امریکا نے مشترکہ طور پر حماس اور اسلامی جہاد کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے،برطانوی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں اسلامی جہاد اور حماس کے پانج اہم فیگرز اور ایک ادارہ شامل ہے، اقدام سے دہشت گرد گروپوں کو فنڈز اور امداد کی ترسیل روکنے میں مدد ملے گی، گزشتہ سال کے آخر میں بھی حماس اور اس کے ایرانی سپوٹروں پر کئی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ پابندیاں حماس کیلئے اہم پیغام ہے برطانیہ اور اس کے شراکت دار پرعزم ہیں کہ دہشت گردی کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے چھپنے کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ نہیں، غزہ میں پائیدار جنگ بندی کیلئے ضروری ہے کہ حماس کے اقتدار کا خاتمہ ہو اور وہ اس قابل نہ رہے کہ اسرائیل کیلئے خطرہ بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی