i بین اقوامی

برطانیہ اور فرانس میں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا معاہدہتازترین

July 11, 2025

برطانیہ اور فرانس کے مابین چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لئے معاہدہ طے پاگیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو گرفتار کرکے مختصر ترتیب میں واپس بھیجا جائے گا، اس کے برعکس صرف حقیقی پناہ گزینوں کو قبول کریں گے۔دوسری جانب فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ نارتھ ووڈ ڈیکلریشن پر دستخط کے بعد برطانیہ اور فرانس پہلی بار جوہری ڈیٹرنٹس کو مربوط کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کو اب علم ہوگا کہ کسی پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی