i بین اقوامی

برطانیہ' فلسطین ایکشن پر پابندی کیخلاف احتجاج، گرفتار افراد کی تعداد 890 ہو گئیتازترین

September 08, 2025

برطانیہ میں فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 890 ہو گئی۔واضح رہے کہ غزہ اور بقیہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر فلسطین ایکشن کے تحت احتجاج پر حکومت نے گروپ کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔لندن سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز تک 425 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ بیشتر گرفتار افراد نے فلسطین میں قتلِ عام اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی مذمت کی تھی۔ بیشتر گرفتار افراد نے فلسطین ایکشن کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی