i بین اقوامی

برطانیہ میں بھی بجلی اور گیس کے میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل آنے کا انکشافتازترین

March 27, 2024

ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں بھی بجلی اور گیس کے میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی گھروں میں نصب تقریبا 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز خراب ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹرز کا آن لائن رابطہ منقطع ہونے پر کمپنیاں صارفین کو اوسط بل بھیجتی ہیں۔ اس کے علاوہ زائد ادائیگی والے صارفین کو میٹرز ٹھیک ہونے پر رقم واپس لینے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی