بر طانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹار مر نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں کسی کو سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر ہم کسی کو پولیس پر تشدد کرنے یا کسی کو سڑکوں پر اس کے رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے، اس پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ بر طانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹار مر کا یہ بیان ہفتے کو لندن میں دائیں بازو کے اینٹی امیگریشن مارچ کے بعد سامنے آیا ہے جس دوران مظاہرے میں 2 پولیس افسران زخمی ہوئے اور 25 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی