i بین اقوامی

برطانیہ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں پر اسکیم کا آغازتازترین

July 16, 2025

برطانوی حکومت نے عوام کو ماحول دوست نئی الیکٹرک کاروں کی جانب راغب کرنے کے لیے ڈسکانٹ اسکیم کا آغاز کر دیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے متعارف کی جانے والی اسکیم کے تحت نئی گاڑی خریدنے پر صارف کو 3 ہزار 750 پائونڈ( 14 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی رعایت مل سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق رعایتی قیمتوں والی گاڑیاں چند ہفتوں میں ڈیلرز کے پاس آ جائیں گی جس کے لیے ڈسکائونٹ کی رقم حکومت دے گی جو 3 برس تک کے لیے ہوگی۔ بر طانیہ میں اس وقت 13 لا کھ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے صرف 82 ہزار چارنگ پوائنٹس ہیں جو کم ہیں اور اس کے لیے شہریوں نے چارنگ پوائنٹس بڑھا نے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے 2030 سے نئی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کررکھاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی