i بین اقوامی

برطانوی بادشاہ نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر بنادیاتازترین

January 05, 2024

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر بنادیا۔ رضوان جاوید کو یہ اعزاز ریل اسٹیشنوں پر خودکشی کی نیت سے آئے 29 افراد کی جان بچانے پر دیا گیا ہے۔ رضوان جاوید نے کہا کہ بادشاہ کی جانب سے ایم بی ای بنانے کا خط ملا تو میری والدہ مجھ سے بھی زیادہ خوش تھیں۔ مشرقی لندن میں رہنے والے رضوان جاوید ایلزبتھ لائن کیلئے ایلنگ براڈ وے اسٹیشن پر تعینات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی