برطانوی لیبر پارٹی نے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان لیبرپارٹی پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ عالمی قوانین کی پیروی ہونی چاہیے، عالمی عدالت کے فیصلوں کو احترام ہونا چاہیے، تمام فریقوں کو عالمی قوانین کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے،اسرائیل کو اب عالمی عدالت کے حکم پرمن و عن عمل کرنا ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے آئی سی جے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،سعودی حکام نے اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزیوں کو واضح طورپرمستردکرنیکی تصدیق بھی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی