برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد اب کچھ مزید دن اسپتال میں ہی گزاریں گی،برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن پیٹ کی کامیاب سرجری کے بعد 2ہفتے اسپتال میں ہی رہیں گی،کینسنگٹن پیلس کے مطابق سرجری کے بعد شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے مہینوں تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کی توقع نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے،شاہی محل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 42سالہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی طے شدہ مصروفیات ملتوی کرنے پر معذرت کی ہے،طبی مشورے کی بنیاد پر شہزادی کا ایسٹر کے بعد تک عوامی فرائض پر واپس آنے کا امکان نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم بھی اپنی اہلیہ کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے،علاوہ ازیں شاہی محل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس بھی اگلے ہفتے مثانے کے غدود کے علاج کے لیے اسپتال جائیں گے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کی سرجری منگل کو ہوئی تھی اور انہیں صحت یاب ہونے میں 3ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے،رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان نے روایات کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی