i بین اقوامی

بصرہ میں میراتھن میں خواتین شرکت پر پابندی کے بعد عوامی حلقوں کی تنقیدتازترین

February 09, 2024

جنوبی عراق کی بصرہ گورنری میں میراتھن کے منتظمین نے اس ریس میں خواتین کی شرکت کو منسوخ کرنے کا اعلان اس سرگرمی میں خواتین کی موجودگی کی مخالفت کرنے والوں اور مساوات کے حامیوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد کیا ہے،میراتھن ریس جسے جمعہ کو منعقد ہونا تھا اس واقعے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تنقید ہو رہی ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا سائٹس پر جہاں اس سرگرمی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک مخلوط میراتھن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی