چین کے مختلف قسم کے اعلی تعلیمی اداروں میں2023 کے دوران طلبا کی تعداد4کروڑ76 لاکھ30 ہزارسے زیادہ تھی جو گزشتہ سال سے 10 لاکھ80 ہزار یا 2.32 فیصد زیادہ ہے۔وزارت تعلیم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال، ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور پیشہ ورانہ اسکولوں میں1کروڑ4لاکھ 20ہزار سے زیادہ طلبا نے داخلہ لیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 2.73 فیصد زیادہ ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ 2023 میں ملک بھر میں تقریبا13 لاکھ گریجویٹ طلبا نے داخلہ لیا جو گزشتہ سال سے 4.76 فیصد زیادہ ہے۔وزارت نے کہا کہ ملک میں2023 میں اعلی تعلیمی اداروں کی تعداد3ہزار74 تھی جو 2022 کے مقابلے میں 61 زیادہ ہیں جبکہ اعلی تعلیم میں کل وقتی اساتذہ کی تعداد20لاکھ70 تھی جو گزشتہ سال سے4.91 فیصد زیادہ ہے۔وزارت کے مطابق اعلی تعلیم میں داخلے کا مجموعی تناسب 2023 میں 60.2 فیصد رہا ، جو 2022 کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی