چین کے وزیرخارجہ وانگ ی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہیے، دشمن یاخطرہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار وانگ یی نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے نئی دلی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی