i بین اقوامی

چین، چھن ژو بندرگاہ سے غیرملکی تجارت میں تیزرفتار اضافہتازترین

December 23, 2022

چین کی جنوبی چھن ژو بندرگاہ نے رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران نئی بین الاقوامی زمینی ۔ سمندری تجارتی راہداری کے راستے 100.55 ارب یوآن (14.42 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے سامان کی در آمدات و بر آمدات کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 98.9 فیصد زائد ہے۔زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری ، تجارت اور ترسیل کا ایک راستہ ہے جو چین کے مغربی صوبوں اور آسیان ممالک نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے۔اس میں گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار خطے میں چھن ژو اور دیگر بندرگاہیں اہم تجارتی دروازے کے طور پر کام کررہی ہیں۔نان ننگ کسٹمز کے مطابق بندرگاہ سے درآمد شدہ بڑی اشیا میں خام تیل ، سویابین ، مینگنیز کچی دھات، کوئلہ اور گودا شامل ہیں، جبکہ برآمد کی جانے والی اشیا میں گیسولین، طیاروں کا ایندھن، فوڈ گریڈ فاسفورس ایسڈ اور سفید گتا شامل ہیں۔چھون ژو بندر گاہ چین کے مغربی علاقوں اور آسیان ممالک کے درمیان سرحد پار ترسیل اور تجارت کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ چین کے 12 مغربی صوبائی علاقوں اور آسیان کی بڑی بندرگاہوں کو مال بردار ٹرینوں اور 40 کنٹینر بحری شپنگ راستوں سے جوڑتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی