چین کے صوبہ گوئی ژو میں دارالحکومت گوئی یانگ اور ٹورنگ شہر کی یوپھنگ ڈونگ خوداختیار کانٹی کے درمیان "سست ٹرین" یا عام ٹرین کی جوڑی نمبر 5639 اور 5640 چلتی ہے۔یہ ٹرینیں چھیان ڈونگ نان میا اور ڈونگ خوداختیار پریفیکچر میں متعدد بستیوں سے گزرتی ہیں اور 337 کلومیٹر کے اس سفر کے ذریعے 100 سے زیادہ نسلی اقلیتی دیہات کو جوڑتی ہیں۔آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے مقامی افراد کی تیاریوں میں آسانی کے لئے حال ہی میں مسافروں بارے ٹرینوں پر ایک عارضی میلہ منعقد کیا گیا ہے تاکہ وہ جشن کے لئے خریداری کرسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی