i بین اقوامی

چین کا امریکہ پر دو طرفہ تعلقات کو منطقی انداز سے دیکھنے پرزورتازترین

January 12, 2023

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور منطقی نگاہ سے دیکھیں۔ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے چین کو ہدف بنانے والی کمیٹی کے قیام پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔وانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ امریکی سیاست دان چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور معقولیت کی روشنی میں دیکھیں گے۔ امریکہ کے اپنے مفادات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سے آگے بڑھیں گے۔ چین کے ساتھ ایک ہی سمت کی جانب گامزن ہوں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہر ایک کی جیت پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی