i بین اقوامی

چین کا امریکی سفر کے لیے انتباہ ، چینی شہری احتیاط برتیں، ٹریول ایڈوائزری جاریتازترین

April 10, 2025

چینی حکومت نے امریکا کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں سفر سے پہلے خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی وزارت ثقافت و سیاحت کا کہنا ہے کہ یہ سفری انتباہ امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جاری کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چینی وزارت تعلیم نے بھی امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت نے خاص طور پر امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیر غور بل کا حوالہ دیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اس بل سے تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔یہ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری ہوئی ہیں جب چین نے امریکا سے آنے والی تمام درآمدات پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کر دیا ہے۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ دریں اثناء چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس سے ان کمپنیوں کا چین میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی