i بین اقوامی

چین کی جاپان پر فتح کی یاد میں تقریب، وزیراعظم شہباز شریف شریک، مودی نظر اندازتازترین

September 03, 2025

جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر تیانمن اسکوائر پر ہونے والی تاریخی پریڈ میں وزیراعظم شہباز شر یف نے شرکت کی جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نما ئندے بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔چین کے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کیلئے آئے مہمانوں کا استقبال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی