چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی۔برطانوی خبر رساںادارے کے مطابق روس کی دو بڑی تیل کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی ۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنرز بھی روسی تیل کی درآمدات میں تیزی سے کمی لانے پر تیار ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں اور یوکرین جنگ کے معاملے پر روس پر دبائو ڈالنے کیلئے دو سب سے بڑے خریداروں کا یہ اقدام روسی آمدنی پر دبائو ڈالے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی