i بین اقوامی

چین کی طبی ٹیمیں نائجر اور کوموروس کی جانب روانہتازترین

December 08, 2022

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار علاقہ سے طبی عملے کے41ارکان پر مشتمل ایک ٹیم بالترتیب نائجراور کوموروس کے لیے روانہ ہوئی جہاں وہ طبی امداد کے کاموں کو سرانجام دیں گی ۔بدھ کے روز نائجر اور کوموروس جانے والے اس طبی عملے کی تعداد بالترتیب 30 اور 11 ہے۔نائجر جانے والی میڈیکل ٹیم کے رہنما لنگ یونگ پنگ نے کہا ہم اپنی پوری مہارت کو بروئے کار لائیں گے اور نائجر میں عالمی وبائی مرض کی روک تھام اور کنٹرول کے کام میں فعال کردار ادا کریں گے۔کوموروس جانے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ پان چھن شی نے کہا کہ اس ٹیم کا مقصد مقامی لوگوں کے ساتھ تعلیمی تبادلوں اور ڈاکٹروں اور مریضوں کی باہمی بات چیت کے ذریعے روابط اور تبادلوں کو مستحکم بنا نا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے انتظام کے چینی تجربے کو بھی آگے بڑھانا ہیاور روایتی چینی طب کی روایات کو پھیلانا ہے۔سال 1976 میں جب سے اس خطے نے اپنی پہلی طبی ٹیم نائجر بھیجی ہے تب سے گوانگشی نے تقریبا 700 طبی عملہ نائجر اور 150 کو کوموروس روانہ کیا ہے ۔انہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ مقامی مریضوں کے لیے طبی خدمات فراہم کی ہیں اور اس وقت سے لے کر اب تک 10 ہزار مقامی ڈاکٹروں کو تربیت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی