چین کی ڈاک صنعت نے 2022 میں کاروباری آمدن اور پارسلز دونوں اعتبار سے مستقل توسیع رپورٹ کی ہے۔ریاستی ڈاک بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں اس شعبے کو 13.5 کھرب یوآن (تقریبا 199.4 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے۔اس کے کاروباری حجم میں ایک برس قبل کی نسبت 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔چین کی کوریئر کمپنیوں نے گزشتہ برس 110.6 ارب پارسلز نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد زائد ہے۔ ان کی مشترکہ کاروباری آمدن اس عرصے میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 2.3 فیصد بڑھ کر 10.6 کھرب یوآن ہوگئی۔ریاستی ڈاک بیورو کو امید ہے کہ چین کی ڈاک صنعت سال 2023 کے دوران 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی جبکہ کوریئر شعبے میں گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی