i بین اقوامی

چین، مٹی کا تودہ گرنے سے 47افراد ملبے تلے دب گئےتازترین

January 22, 2024

چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47افراد ملبے تلے دب گئے،عالمی میڈیاکے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 5بج کر 51منٹ پر صوبہ ینان کے شہر ژاتونگ کے قریبی قصبے تانگ فانگ کے گائوں لیانگشوئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47افراد دب گئے،واقعہ کے بعد 200سے زیادہ امدادی کارکن 33فائر فائٹنگ گاڑیوں اور 10لوڈنگ مشینوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے افراد کا تعلق 18خاندانوں سے ہے ، امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقے سے 200سے زیادہ افراد کو نکال لیا گیا ہے صوبائی کمیشن نیقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں کارروائی کیلئے لیول-تھری کے ہنگامی ردعمل کو فعال کیا گیا،مقامی محکمہ موسمیات نے منگل کو قصبے میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی