چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے جنوبی حصے میں زلزلہ آیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی، چین کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز ووشی کائونٹی میں 22کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، متعدد مکانات اور مویشیوں کے باڑے منہدم ہو گئے جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، امدادی کارکنوں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقے سے 200سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا، 47افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی