i بین اقوامی

چین نے دریائے برہما پترا پر ڈیم کی تعمیر شروع کردی، بھارت کی نیندیں اڑ گئیںتازترین

July 11, 2025

پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کو خود پانی کے لالے پڑگئے۔ چین نے دریائے برہما پترا پر ایک سو سینتیس ارب ڈالر کی لاگت سے ڈیم کی تعمیر شروع کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ ہوگا اور اس سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے ڈیم منصوبے پر آسام اور اروناچل پردیش میں خوف پھیل گیا۔ چینی منصوبے کو پانی کا ایٹم بم قرار دیا جائے لگا۔ ذرائع کے مطابق اروناچل کے وزیراعلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیم کی وجہ سے براہما پترا اور سیانگ دریاں کا پانی کافی حد تک خشک ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چین نے اچانک پانی چھوڑ دیا تو آسام اور اروناچل کے قبائلی علاقوں میں تباہی مچ جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی