i بین اقوامی

چینی خلاباز دوسری بار خلا میں چہل قدمی کے لیے تیارتازترین

March 02, 2024

چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود خلائی جہاز شین ژو۔17 کے عملے کے ارکان آئندہ چند دنوں میں دوسری بار خلا میں چہل قدمی کریں گے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق چینی خلا بازوں نے 21 دسمبر 2023 کو خلائی اسٹیشن کے باہر تقریبا ساڑھے سات گھنٹے گزارتے ہوئے خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمین پر موجود کارکنوں کی مدد سے تیان ہی ماڈیول کے سولر ونگ کی مرمت کا ٹیسٹ مکمل کیا تھا۔اس کے بعد سے خلابازوں نے اپنی روبوٹک آرم آپریشنز ٹریننگ، سسٹم وائیڈ پریشر ایمرجنسی ڈرلز، پے لوڈ ایکسٹرا ویکیولر ٹرانسفر، تجرباتی کیبنٹ ڈیبگنگ اور دوسری اسپیس واک کے لیے تیاری کا کام مکمل کیا ہے۔سی ایم ایس اے کے مطابق شین ژو۔17 کے عملے کے ارکان صحت مند ہیں اور خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی