i بین اقوامی

چینی وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بقا اور ترقی کے حق پر زورتازترین

February 27, 2024

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام فریقین عوام کی بقا اور ترقی کے حق کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ دنیا مزید ہنگامہ خیزی کا شکار ہورہی ہے جبکہ بحران ، تنازعات اور عالمی انسانی حقوق کے نظم و نسق کے فقدان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے اس بات تذکرہ کیا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع میں تقریبا 30 ہزار شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریبا 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ یہ پوری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام نسلی گروہوں اور تمام افراد کے انسانی حقوق کا منصفانہ، مساوی اور مثر تحفظ کرے۔وانگ نے سب پر زور دیا کہ وہ عوام کو فوقیت دیں اور لوگوں کے مفادات کا تحفظ کریں جو انسانی حقوق کا مقصد اور بنیاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ افراد کی بقا اور ترقی کے حق کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کرنا اور فوری طور پر اس پرعمل کرنا چاہئے۔وانگ یی نے کہاکہ ہمیں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت یا دوسروں کی ترقی روکنے کے لئے انسانی حقوق کو استعمال کرنے کی کوششوں کے خلاف کھڑے ہوکر بالادستی اور اقتدار کی سیاست کی مخالفت کرنا ہو گی اور دوہرے معیار کو مسترد کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی