چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے شمال میں واقع اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کے الکسا لیگ میں کوئلے کی کان منہدم ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کی تلاش، ان کے بچا اور زخمیوں کے علاج کے لیے ہرممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے حادثے کے بعد ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مجموعی سماجی استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔اس انہدام سے اب تک دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 53 لاپتہ ہوئے ہیں۔شی نے حادثے کی وجہ کا جلد از جلد تعین کرنے اور متعلقہ لوگوں سے جواب طلبی کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظام میں کسی خامی سے گریز کیا جائے۔شی نے واضح کیا کہ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ ہر قسم کے اندیشوں اور چھپے ہوئے خطرات کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے اوران کا تدارک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو بڑھانا چاہیے اور ترقی اور تحفظ کو بہتر طور پر مربوط بنانے کے لیے عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنانا چاہیے۔چین کے وزیر اعظم لی کھ چیانگ نے بھی ہدایت جاری کی ہیں جس میں ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی اور وزارت ہنگامی انتظام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام علاقوں پر زور دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور کام کی جگہ کے تحفظ کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی