چین کے صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور تناور درخت بن چکی ہے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نیچین کے شہر تیانجن میں جاری ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت روسی صدر ولادیمیرپیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت دیگر موجود ہیں ۔ چینی صدر نے کہا کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے، ایس سی او ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بہت گنجائش ہے، رکن ملکوں کو تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرناہوگا۔چین کے صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے تجارتی اورمواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے، چین رکن ملکوں کی سماجی اورمعاشی ترقی میں کردار اداکرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے لیے ایس سی او ملکوں کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی شراکت داروں سے تجارت 2.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، چین ممبر ممالک کو 10 ارب یوآن کا قرض دے گا۔ چین ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ مل کر اس علاقائی سکیورٹی فورم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی