i بین اقوامی

دیرالبلاح پراسرائیلی فوج کے حملے میں شہدا کی تعداد پندرہ ہوگئیتازترین

March 18, 2024

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکے،دیرالبلاح پرحملے میں شہدا کی تعداد پندرہ ہوگئی۔اسرائیلی طیاروں کی نصیرات پر بمباری سے تین فلسطینی شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک گھرکو نشانہ بنایا۔جہاں ایک ہی خاندان کے افراد رہائش پذیرتھے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 31ہزار5سو53تک جاپہنچی ۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی چوکی کو دوٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا،اسرائیل نے مجاہدین کی قید میں اسرائیلی کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی