سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ 2021 میں کیپیٹل حملے میں گرفتار افراد کو رہا کر دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سماجی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر وہ دوبارہ صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے تو ان کا پہلا اقدام امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد کو بند کرنا ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 6 جنوری 2021 کے کیپٹل حملے کے نتیجے میں جیل میں قید یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی