i بین اقوامی

دورہ مشرق وسطی ، ٹرمپ نے اسرائیل کو نظر انداز کر دیاتازترین

May 15, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے کے دوران اسرائیل کو نظرانداز کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے نظر انداز کئے جانے والا اسرائیل مایوس اور خاموش ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی توجہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر مرکوز رہی، نیتن یاہو حکومت کی پالیسیاں خطے میں امریکی ترجیحات سے متصادم ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں جنگ ختم کرنا چاہتی ہے جبکہ اسرائیل نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حماس سے براہ راست مذاکرات کرکے امریکی قیدی کو رہا کرالیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یمنی حوثیوں سے معاہدہ کرکے اسرائیل کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ شام پر پابندیوں کا خاتمہ اور احمد الشارع سے ملاقات امریکی پالیسی میں واضح تبدیلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی