i بین اقوامی

فیس بک پر برازیل میں تشدد کو فروغ دینے والے اشتہارات کی منظوریتازترین

January 20, 2023

فیس بک نے برازیل میں تشدد کو فروغ دینے والے آن لائن اشتہارات کی ایک سیریز کی منظوری دی ہے،ایک نئی رپورٹ کے مطابق، فیس بک کا یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کچھ ہی روز پہلے مشتعل مظاہرین کی جانب سے برازیل کی سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی،اس ماہ کے آغاز میں، برازیل کے انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر جائیر بولسونارو کے ہزاروں حامیوں نے ملک کی کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا اور تین گھنٹے تک توڑ پھوڑ کی،فیس بک پر آن لائن تشدد بھڑکانے والے مواد کو روکنے کی کوشش میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کا کہنا تھا کہ اس نے برازیل کو "عارضی زیادہ حساس مقام" کے طور پر نامزد کیا ہے اور لوگوں کو ہتھیار اٹھانے یا سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے پر ابھارنے والے مواد کو ہٹا دیا ہے،تاہم، فسادات کے چار دن بعد، انسانی حقوق کی تنظیم گلوبل وٹنس نے انکشاف کیا کہ فیس بک اب بھی اپنے پلیٹ فارم پر موت کی دھمکیوں اور تشدد پر مبنی اشتہارات کی اجازت دے رہا ہے،جعلی اکائونٹس کا استعمال کرتے ہوئے، اس گروپ نے فیس بک پر چلانے کے لیے 16بوگس اشتہارات جمع کرائے، جن میں سے 14کی منظوری دے دی گئی،منظور شدہ اشتہارات میں پرتگالی زبان میں یہ پیغامات تھے"ہمیں ان تمام چوہوں کو بل سے نکالنا ہے جنہوں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہے اور انہیں گولی مار دی جائے ''ہمیں قانون کی حکمرانی بحالی کرنے کے لیے فوجی انقلاب کی ضرورت ہے"، اور "لولا کے حامیوں کے بچوں کو مرنا ہوگا"بائیں بازو کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے یکم جنوری کو بولسونارو کو اکتوبر میں ہونے والے الیکشن میں شکست دینے کے بعد عہدہ سنبھالا ہے۔

تاہم، بولسونارو نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، اور کچھ حامیوں نے دعوی کیا کہ الیکشن چوری کیا گیا ہے،گلوبل وٹنس نے یوٹیوب پر بھی ان اشتہارات کی منظوری کی درخواست دی، لیکن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے گروپ کے اکائونٹس کو فوری طور پر معطل کردیا،گلوبل وٹنس کا کہنا تھا کہ اس نے صارفین کے دیکھنے سے پہلے ہی اشتہارات فیس بک سے واپس لے لیے ہیں،برازیلیا میں تشدد کے بعد، فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہا کہ وہ صورت حال کی 'فعال طور پر نگرانی' کر رہے ہیں اور فیس بک پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹا رہے ہیں،گلوبل وٹنس میں سائبر دھمکیوں کے خلاف مہم چلانے والی روزی شارپ نے کہا کہ یہ ٹیسٹ ظاہر کرتا ہے کہ فیس بک اپنی پالیسی کو کس حد تک نافذ کرنے کے قابل ہے،میٹا کے ترجمان مچ ہینڈرسن نے کہا کہ گلوبل وٹنس کے اشتہارات کا چھوٹا سا نمونہ اس بات کا اظہار نہیں تھا کہ کمپنی نے اپنی پالیسیوں کو کس حد تک نافذ کیا،جیسا کہ ہم نے ماضی میں کہا ہے کہ برازیل میں گزشتہ سال کے انتخابات سے پہلے ہم نے تشدد اور اشتعال انگیزی سے متعلق ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے متعدد نمونوں کو ہٹا دیا تھا اور اشتہارات کے لئے دی گئی لاکھوں درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا،ہم اپنے پلیٹ فارمز کو غلط استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی اور ٹیموں کا استعمال کرتے ہیں اور ہم اپنی پالیسیوں کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے اس عمل کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی