i بین اقوامی

فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 68تک جا پہنچیتازترین

February 13, 2024

فلپائن کے جنوب میں 6فروری کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 68ہو گئی ہے،مقامی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوب میں مسارا گائوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے مزید 14لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 68ہو گئی، ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 32افرادکو بچا لیا گیا ہے، تاہم 51افراد اب تک لاپتہ ہیں،جبکہ 1100سے زائد خاندانوں کو آفت زدہ علاقے سے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی