i بین اقوامی

فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے، اسرائیل نے کئی ممالک سے اپنے سفارتخانے خالی کردیےتازترین

October 20, 2023

مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے حق میں بڑھتے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے۔،دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، ایسے میں اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیہ میں سفارتخانے خالی کردیے،دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے بھی جاری ہیں اور کئی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیل پر30سے زائد راکٹ داغ دیے،فلسطینیوں کے حق میں کام کرنے والی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے جب کہ یمن کے قریب سے اسرائیل پرڈرون حملوں کی کوشش پینٹاگون نے ناکام بنادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی