ترجمان وائٹ ہائو س کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لئے انعام کے مترادف ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں والی بات چیت ڈھونگ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی