فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں اسرائیلی مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ لندن میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور اقوام عالم سے اسرائیلی بربریت روکنے کا مطالبہ کیا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم القدس پر ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل پر غم و غصے کا اظہار کیا، ایران اور اردن میں بھی ریلیاں نکالی گئی۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم ناقابل برداشت قرار دیا، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر خطاب میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی شکست کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو حماس کو کبھی ختم نہیں کرسکتا، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایرانی قونصل خانے پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی کو ناگزیر قرار دیدیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی