i بین اقوامی

فرانس کی یوکرین میں دو ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کی تردیدتازترین

March 21, 2024

فرانسیسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ فرانس نے یوکرین میں دو ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کی ہے۔وزارت دفاع سے روسی خارجہ خفیہ ایجنسی کے صدر سرگی نارشکین کی طرف سے دو ہزار فرانسیسی فوجیوں کی یوکرین میں تعیناتی کے بارے میں استفسار کیا گیا جس پر ایک تحریری جواب میں کہا گیا کہ روس منظم طریقے اور ڈھٹائی سے غلط بیانی کا سہارا لے رہا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی غیر مصدقہ خبروں سے پرہیز کرنا چاہیئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی