فرانسیسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس ،اسقاطِ حمل کی اجازت کو آئین کا حصہ بنانے کے لیے دونوں ایوانوں کے 60فیصد حمایت لازم ہے۔ایوانِ بالا سینیٹ نے گزشتہ برس اسقاطِ حمل کی اجازت دیے جانے کے حق میں رائے دی تھی۔ اس معاملے میں اپوزیشن کے ارکان بھی حکومتی ارکان کے ساتھ ہیں۔بیشتر قانون سازوں کا خیال ہے کہ اسقاطِ حمل کے حق میں آئین میں کی جانے والی ترمیم کل کو واپس بھی ہوسکتی ہے۔فرانسیسی صدر بھی چاہتے ہیں کہ اسقاطِ حمل کے حق میں آئین میں ایسی ترمیم ہو جسے بعد منسوخ یا واپس نہ کیا جاسکے۔امریکی سپریم کورٹ نے 2022میں اسقاطِ حمل کا حق منسوخ کردیا تھا۔ فرانس سمیت کئی یورپی ممالک کے قانون سازوں کو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ کہیں ان کے ہاں بھی امریکی سپری کورٹ کی پیروی نہ کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی