i بین اقوامی

فرانس میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مسجد سے نسخہ چرا کر نذر آتش ،مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہتازترین

June 04, 2025

فرانس کے شہر لیون میں ایک افسوسناک اور اشتعال انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر اسے نذر آتش کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اسے جلایا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے۔یاد رہے کہ فرانس یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے، جبکہ یہودی برادری بھی یہاں کثیر تعداد میں آباد ہے۔دوسری جانب، حال ہی میں لندن میں بھی ایک شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا ہے، جس پر 240 (تقریبا 325 امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا۔لندن میں پیش آئے اس واقعے کو ناقدین نے انگلینڈ میں 2008 میں منسوخ کیے گئے توہین مذہب کے قانون کی غیر اعلانیہ بحالی قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کا عمل جان بوجھ کر اشتعال انگیز تھا اور مذہب سے نفرت پر مبنی تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی