i بین اقوامی

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قریبی ساتھی سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیاتازترین

September 10, 2025

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیاسی بحران کے پیش نظر اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِدفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیرِاعظم نامزد کردیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِ دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیرِاعظم نامزد کردیا، تاکہ بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کا حل نکالا جا سکے، کیونکہ آنے والے دنوں میں احتجاج کا خدشہ ہے۔39 سالہ لاکورنو کو فرانسوا بیرو کی جگہ ساتواں وزیرِاعظم مقرر کرکے میکرون نے یہ ظاہر کیا کہ وہ حکومت کے دائرے کو وسیع کرنے کے بجائے اپنے قریبی اتحادی پر انحصار کر رہے ہیں۔ایلیزے پیلس کے مطابق میکرون نے لاکورنو کو ہدایت دی ہے کہ وہ پارلیمان میں موجود سیاسی قوتوں سے مشاورت کریں تاکہ ملک کا بجٹ منظور ہو سکے اور آنے والے مہینوں میں اہم فیصلوں کے لیے ضروری معاہدے کیے جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی