فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر اپیلیٹ کورٹ نے لوئر کورٹ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا،پیرس کی اپیلیٹ کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، فیصلہ بحال ہونے پر سرکوزی کو 6ماہ معطل سزا کے ساتھ 6ماہ کی سزا جیل میں کاٹنا ہوگی،سرکوزی مختلف کرپشن الزامات پر گھر پر نظربند ہیں، 2021میں لوئر کورٹ نے انتخابی مہم میں قانونی حد سے زیادہ اخراجات کرنے پر سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی،سزا کے خلاف اپیل کرنے پر سابق صدر سرکوزی کی سزا معطل کردی گئی تھی،نکولس سرکوزی 2007سے 2012تک فرانس کے صدر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی