i بین اقوامی

گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر بارات لیجانے والے دلہے کو پولیس نے دھرلیاتازترین

March 13, 2024

ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انکت نامی ایک دلہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے اور سب کی توجہ سمیٹنے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جو دلہے کو کافی مہنگا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلہا اپنی بارات میں گاڑی کے اوپر کھڑا تھا اور بارات ہائی وے سے گزررہی تھی جب کہ اس دوران ڈرون سے بارات کا فوٹو شوٹ بھی جاری تھا لیکن پولیس نے بارات کے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ ہائی وے پولیس کی جانب سے دلہے کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا گیا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے دلہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی