i بین اقوامی

غزہ، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان نماز ادا کرنے کی تصاویر وائرلتازترین

March 02, 2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان فلسطینیوں کی جانب سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے الفاروق مسجد کے ملبے کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی، یہ مسجد جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئی تھی۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہزار 228 افراد شہید اور 71 ہزار 377 زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی